ایک اور طالبہ کی خودکشی کی کوشش،یونیورسٹی آف لاہورغیر معینہ مدت کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) یونیورسٹی آف لاہور میں ایک اور خودکشی کی کوشش،21 سالہ طالبہ فاطمہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے کود گئی۔
فاطمہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،فاطمہ ڈی فارم کی طالبہ ہے ۔
چند روز قبل ڈی فارم کے طالب علم نے بھی بلڈنگ کی چھوتھی منزل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ؟صوبائی وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔
فاطمہ حسین کا تعلق شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی سے ہے۔
دوسری جانب طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیاگیا، تمام کلاسز آن لائن کردی گئیں۔