ماں اور تین بچوں کے قاتلوں کا سراغ لگانےکیلئےخصوصی تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مبشر حسین) کراچی میں مائی کلاچی کے قریب خشک مین ہول سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں ملنے کے عواقعہ کی شفاف تحقیقات کرنے کے لئے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ پولیس کے سینئیر حکام پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کو قتل کے اصل محرکات اور پس پردہ حقائق کا کھوج لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ماں اور اس کے تین بچوں کے لرزہ قتل کی شفاف تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم کی سربراہی ایس پی انویسٹیگیشن کیماڑی کریں گے ۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم میں ڈی ایس پی، 3 انسپکٹرز اور سب انسپکٹر شامل ہیں۔
یہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے حکم پر بنائی گئی ہے۔
خصوصی ٹیم ہر پہلو سے ماں اور بچوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم اس جرم میں ممکنہ طور پر ملوث باقی ملزموں کابھی سراغ لگائے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کو حسب ضرورت ساؤتھ میں زون میں تعینات کسی بھی افسر کی خدمات لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کو کیس سے متعلق تحقیقاتی پیشرفت رپورٹ سے روزانہڈی آئی جی ساؤتھ کو آگاہ کرے گی۔