نیپرا نے مالی سال 24-25ء کی حفاظتی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) نیپرا نے مالی سال 24-25ء کی حفاظتی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق تقسیم کار اداروں میں حفاظتی نقطہ نظر سے سب سے بہترین کارکردگی کے الیکٹرک کی قرار پائی،کے الیکٹرک کے بعد حفاظتی نقطہ نظر سے سب سے بہترین کارکردگی میپکو اور فیسکو کی رہی،تقسیم کار ادروں میں سب سے خراب کارکردگی حیسکو، کیسکو، اور لیسکو کی قرار پائی۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا کی رپورٹ میں جنریشن اور ترسیلی نظام سے منسلک اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کا مقصدپچھلے سالوں کے مقابلے میں کمپنیوں کی موجودہ کارکردگی کو بینچ مارک کرنا ہے تاکہ مسلسل بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑٖھیں: مذاکرات کی بات تب کی جاتی ہے جب پی ٹی آئی کی تحریک مومنٹم پکڑتی ہے؛شفیع جان