خراب موسم، 12پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی ملکی و غیرملکی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی کراچی سے پشاور کی پرواز 2 بج کر 45 منٹ پر شیڈول ہے۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دھند کے باعث دبئی اور مسقط کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے لینڈ ہوئی۔
ملتان ایئرپورٹ سے جانے والی غیرملکی اور ملکی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے دن11 بجے روانہ ہوئی۔
مزید پڑھیں:پینے والے پانی سے پلاسٹک کے ذرات نکالنے کا آسان ترین طریقہ