پینے والے پانی سے پلاسٹک کے ذرات نکالنے کا آسان ترین طریقہ

Jan 06, 2026 | 14:00:PM
پینے والے پانی سے پلاسٹک کے ذرات نکالنے کا آسان ترین طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چینی سائنسدانوں نے نل کے پانی اور تازہ پانی میں موجود نینو اور مائیکرو پلاسٹک کے ذرات سے پاک کرنے کاایک سادہ طریقہ دریافت کیا ہے جو انسانی صحت کیلئے تشویش کا سبب بن رہا ہیں۔

تحقیق کے مطابق، یہ ذرات روزانہ پینے کے پانی کے ذریعے انسانی جسم میں پہنچ رہے ہیں اور طویل عرصے تک جسم اور ماحول میں برقرار رہ سکتے ہیں۔

چنگژو میڈیکل یونیورسٹی کے بایومیڈیکل انجینئر زیمِن یو اور ان کی ٹیم نے بتایا کہ نل کے سخت پانی کو اُبالنے پر اس کی سطح پر کیلشیم کاربونیٹ کی ایک چونا نما تہہ بن جاتی ہے۔

یہی تہہ پلاسٹک کے ذرات کو اپنی سطح میں جکڑ لیتی ہے اور پانی سے الگ کر دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:اب روبوٹ بھی ’’درد‘‘ محسوس کر سکیں گے

 تحقیق کے مطابق، سخت پانی اُبالنے سے 80 فیصد سے 90 فیصد تک نانو پلاسٹک پانی سے علیحدہ ہو سکتے ہیں۔

ابالنے کے بعد چائے کی چھنی یا سادہ فلٹر استعمال کر کے چونا نما تہہ میں جمی ہوئی پلاسٹک کی چھوٹی ٹکڑیاں بھی آسانی سے نکالی جا سکتی ہیں۔

 یہ طریقہ تازہ پانی میں بھی کسی حد تک مؤثر ہے، جہاں کیلشیم کاربونیٹ کم ہوتا ہے۔

مائیکرو اور نینو پلاسٹک زیادہ تر کپڑوں، باورچی خانے کے آلات، ذاتی نگہداشت کی مصنوعات اور دیگر روزمرہ اشیاء سے پیدا ہوتے ہیں۔