بالی ووڈ ڈول کترینہ کیف کی بنا میک اپ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

Jan 06, 2024 | 22:05:PM
بالی ووڈ ڈول کترینہ کیف کی بنا میک اپ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل
کیپشن: بالی ووڈ ڈول کترینہ کیف کی بنا میک اپ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اپنی خوبصورتی کے باعث ڈول کہلانے والی بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل کترینہ کیف کی بنا میک اپ تصاویر نے انٹرنیٹ پر کھلبلی مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف کو ممبئی ایئر پورٹ پر بنا میک اپ دیکھا گیا، اس دوران ان کی ٹیم کے افراد بھی موجود تھے، اداکارہ نے ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار کو اپنے دستاویز اور دیگر کاغذات چیک کرائے جس کے بعد وہ اندر چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: زینت امان آنٹی تسلی رکھیں، ابا نے تو ہمیں بھی نہیں بخشا تھا،اداکار فردین خان کا اداکارہ کی پوسٹ پر حیران کن جواب

اس موقع پر فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کو کترینہ کیف نے ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بنا میک اپ تصویر پر مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کترینہ کیف اپنی 2فلموں کی پروموشن میں مصروف ہیں۔