فردین خان کا اپنے والد بارے زینت امان کی پوسٹ پر ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا

زینت امان آنٹی تسلی رکھیں، انہوں نے تو خاندان بھی نہیں بخشا، ہمیں بھی صرف 25فیصد کا فیملی ڈسکاﺅنٹ ملا ہے: بالی ووڈ اداکار

Jan 06, 2024 | 21:50:PM
فردین خان کا اپنے والد بارے زینت امان کی پوسٹ پر ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا
کیپشن: فردین خان کا اپنے والد بارے زینت امان کی پوسٹ پر ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار فردین خان نے اپنے والد فیروز خان سے متعلق زینت امان کی پوسٹ پر ردعمل دے دیا جسے صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔

زینت امان نے 1980ءمیں ریلیز ہونےوالی فلم قربانی سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ فلم کے ہدایتکار اور اداکار فیروز خان نے دیر سے آنے پر میرا معاوضہ کاٹ لیا تھا، فلم قربانی میں ونود کھنہ، زینت امان، امجد خان ،فیروز خان، امریش پوری اور قادر خان نے نمایاں کردار ادا کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عروہ حسین ماں بن گئیں

فیروز خان کے صاحبزادے فردین خان نے زینت امان کے اپنے والد سے متعلق انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ زینت امان آنٹی تسلی رکھیں، انہوں نے تو خاندان بھی نہیں بخشا، ہمیں بھی صرف 25فیصد کا فیملی ڈسکاﺅنٹ ملا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خان صاحب نے آپ کی پوسٹ کو پسند کیا ہوگا اور وہ زور سے ہنسے ہوں گے۔