گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

Jan 06, 2024 | 20:38:PM
گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا
کیپشن: گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں رحمت برس گئی،جوڑا ننھی پری کے والدین جبکہ اداکارہ ماورا حسین خالہ بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کے ہمراہ خوشخبری شیئر کی اور بیٹی کا نام بھی بتا دیا، انسٹاگرام پر دو مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اس رحمت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے سورہ رحمن کی آیات شیئر کی اور لکھا کہ اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم "وکھری" کےپریمیئر پر فریال محمود کا بولڈ لباس,صارفین آگ بگولہ ہوگئے

انہوں نے بیٹی کا خیر مقدم اور اس کا نام بتاتے ہوئے لکھاکہ ہماری خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ’جہاں آرا سعید‘ آ گئی ہے، ہماری آنکھوں کا تارا جسے ہم پیار سے آرا پکاریں گے، شکریہ آرا ہماری زندگی میں ناقابل تصورخوشیاں لانے کےلئے، آپ کی پیدائش کے ساتھ ہم سب کا بھی دوبارہ جنم ہوا ہے، ہم آپ سے کچھ سیکھنے اور بہتر سے بہتر والدین بننے کی کوشش کریں۔

انہوں نے بیٹی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ پروان چڑھیں، کھلیں، اپنے خالص دل کے ساتھ ہر جگہ کو روشن کریں،آپ منفرد شخصیت کی مالک بنیں، زندگی میں اونچی پرواز بھریں اور جب بھی آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو ہمیشہ ہمیں اپنے ساتھ پائیں، ہماری دنیا میں آپ کا خوش آمدید آرا، الحمداللہ۔