شدید بارش اور برفباری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Jan 06, 2024 | 19:00:PM
شدید بارش اور برفباری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک بھر  میں شدید دھند اور ٹھنڈ نے ڈھیرے جما رکھے  ہیں تو دوسری طرف محکمہ موسمیات نے  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کی نوید سنا دی ہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک تاہم شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، نوشکی، قلات، چاغی، تربت گوادر،کیچ ، ٹو بہ اچکزئی ، کا ن مہتر زئی اور پنجگور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان  ہے ،آج رات کے موسم کی  بات کی جائے تو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔

اتوار  کے روزموسم کی  صورتحال کی بات کی جائے تو اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد رہنے کے علاوہ شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، چارسدہ ،رشکئی، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان۔

پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرد جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہےگا ، بہاولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند ،سموگ چھائے رہنے کا امکان ۔

سندھ،صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان  میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی شوبز ستاروں کی کرتارپور آمد، پاکستانی فنکاروں نے استقبال کیا