بھارتی شوبز ستاروں کی کرتارپور آمد، پاکستانی فنکاروں نے استقبال کیا

Jan 06, 2024 | 19:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی) پاک بھارت شوبز ستاروں کی جانب سے کرتارپور آمد کا سلسلہ جاری ہے جس دوران معروف بھارتی فنکار آج کرتارپور پہنچے۔

آج کرتارپور پہنچنے والے بھارتی ستاروں میں گلوکار جوشی کمار، میوزک کمپوزر شمی چوہدری، اویندر بھٹی، بلجیت کور، دیویندر پنڈت، سندھیا گپتا اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

کرتارپور کے ڈپٹی سیکرٹری کے مطابق پاکستانی فنکاروں میں انور مسعود، طارق طافو، پپو سمراٹ، کامیڈین افتخار ٹھاکر، پاکستانی اداکارہ مدیحہ شاہ، میگھا، ناہید خان، اسلم شیخ، رؤف لالہ، نیلم شاہ اور ردا خان شامل ہیں جنہوں نے بھارتی فنکاروں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: فلم "وکھری" کےپریمیئر پر فریال محمود کا بولڈ لباس,صارفین آگ بگولہ ہوگئے

واضح رہے کہ شوبز ستاروں کی آمد پر مقامی سیاحوں کی انٹری ٹکٹ میں رعایت دے دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ضلع بھر کے مقامی شہری آج کرتارپور میں انٹری کیلئے ٹکٹ کی آدھی رقم ادا کریں گے۔