وزیراعظم نے چیئرمین نیب کوپبلک اکاونٹس کمیٹیوں میں پیشی سے روک دیا

Jan 06, 2022 | 17:04:PM
چیئر مین نیب
کیپشن: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پیش ہونے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے چیئرمین نیب کی عدم شرکت پراجلاس احتجاجاً ملتوی کردیا، کمیٹی چیئرمین نے چیئرمین نیب کودوبارہ بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایک بندہ وزیراعظم کو بہت عزیزہے توایسا نہیں کرنا چاہئے۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب پی اے سی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی میں بطور پرنسپل اکاﺅنٹنگ آفیسر پیش نہیں ہوں گے ان کی نمائندگی ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز کیا کرینگے، وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے خط پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پیش کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے ۔۔وزیراعظم