آرمی چیف کو مزید توسیع دینے کاابھی نہیں سوچا۔۔وزیر اعظم 

Jan 06, 2022 | 16:49:PM
عمران خان ، انٹرویو
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں،نومبر کافی دور ہے، میرے فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں،حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر 5 سال پورے کرے گی، ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کسی ڈیل کا حصہ بننے کیلئے تیار نہیں۔۔رانا ثنا اللہ
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  شہباز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، کیا کوئی انکار کر سکتا ہے شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی،حکومت کیلئے آئندہ 3 مہینے کافی اہم ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لے آئے ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان ہوا، بلدیاتی انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پربڑی ناکامی ہے، اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی۔لانہوںنے کہاکہ پاکستان کے چین اور امریکا دونوں کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
 قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کا پیسہ بچانے اور ن لیگ کی حکومت کے مقابلے میں 138 فیصد کم لاگت پر چار رویہ سڑک کی تعمیر پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو مبارک دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد بھی اومی کرون کا شکار