وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد بھی اومی کرون کا شکار

Jan 06, 2022 | 15:43:PM
وزیرصحت ، صوباءی
کیپشن: یاسمین راشد ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا شکار ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا دو روز قبل کورونا مثبت آیا تھا۔اب بتایا جارہا ہے کہ یاسمین راشد کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا شکار ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ یاسمین راشد کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرصحت میں ویری ایشن ڈیٹیکشن کٹس سے اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق تمام مثبت کیسز میں نوے فیصد سے زائد اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون خطرناک وائرس۔۔ درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں:اسد عمر