ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز کے سٹیڈیم " صرف بالغوں کے لیے‘

عامر رضا خان 

May 28, 2024 | 17:03:PM
ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز کے سٹیڈیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امریکہ کے بعد باری آتی ہے، ورلڈ کپ کے اصل میزبان کرکٹ میں کالی آندھی کے نام سے موسوم ویسٹ انڈیز جسے کیربئین بھی کہا جاتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے جزائر جنہیں اردو میں جزائر غرب الہند کے نام سے پکارا جاتا پر مشتمل ہے ، مجھے ذاتی طور پر دو مرتبہ ان جزائر اور یہاں رہنے والے لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوا، پہلے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز اور اس کے بعد ورلڈ کپ 2007 کی کوریج کے لیے  یہاں گیا ،انتہائی ملنسار اور خوش مزاج لوگ ہیں۔ جب سپین کے عیسائی ہندوستان کے متبادل راستوں کی تلاش میں تھے تو انہیں یہ جزائر ملے قدرتی ماحول سے مالا مال ان جزائر میں کوئی آبادی نہیں تھی لیکن زمین زرخیز تھی لہذا یورپین اقوام نے افریقہ سے غلاموں کو لاکر یہاں آباد کیا جو آہستہ آہستہ اپنی زبانیں بھی بھول گئے اور یوں ان جزائر میں آج کے ویسٹ انڈینز رہائش پذیر ہوئے ۔
یہ بڑے کھلے دل کے لوگ ہیں جو موسیقی کی دھن پر ناچنا ، قدرتی ماحول میں رہنا اور بے تحاشا کھانا کھانے کے شوقین ہیں سادہ زندگی گزارتے ہیں لیکن مذہب سے ذرا دور ہیں، اس لیے یہ دنیا کا واحد ملک ہیں جہاں سٹیڈیم میں ایک  حصہ " بالغوں" کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ یہ 2007 کی بات ہے شائد آج حالات مختلف ہوں لیکن اُس وقت تو ایسے ہی تھا ، جنہیں قدرت کو بہت نزدیک سے دیکھنے کا شوق ہو وہ ضرور جائیں تمام جزیرے آباد اور کرکٹ شائقین سے بھرے ہوئے ہیں، یہاں میچز دلچسپ بھی ہوں گے اور تعداد میں بھی زیادہ سیمی فائنل اور فائنل بھی یہیں کھیلے جائیں گے یہاں میچز کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
ویسٹ انڈیز کے 6 سٹیڈیم سپر ایٹ مرحلے سمیت 41 میچز کی میزبانی کریں گے، ان سٹیڈیمز میں سر ویو رچرڈ سٹیڈیم اینٹیگوا باربودا جزیرہ ۔ کنگسٹن اوول برج ٹاون سٹیڈیم ، پرہویڈنس سٹیڈیم گیانا ، ڈیرن سمے کرکٹ سٹیڈیم سینٹ لوشیا ، آرناس ویلے سٹیڈیم ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو جزیرہ ، کوئینز پارک سٹیڈیم پورٹ آف سپین شامل ہیں یہاں کھلیے جانے والے میچز کی تفصیل یوں ہے ، اینٹیگوا میں 2006 میں بننے سر ویو رچرڈ سٹیڈیم میں مستقل نشستیں 10ہزار ہیں لیکن عارضی اور گراس پر دھوپ کا نطارہ لیتے ہوئے صرف بالغوں والے انکلوژر کو شامل کرلیا جائے تو اس میں بیٹھنے کی گنجائش 20 ہزار بنتی ہے یہاں کھیلے جانے والے میچز کی تفصیل کچھ یوں ہے 9 مئی رات دس بجے اومان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، 11 جون کو آستریلیا کا مقابلہ نمیبیا سے صبح 5:30 پر کھیلا جائے گا ، 14 جون کو رات 12 بجے اینگلینڈ کا مقابلہ اومان سے ہوگا جبکہ 15 جون کو رات 10 بجے نمیبیا اور اینگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، 19 جون سے یہاں سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز یہاں ہوگا رات 8 بجے گروپ اے کی رنر اپ ٹیم گروپ ڈی کے ونر سے کھیلے گی ، 21 جون کو صبح 5:30 بجے گروپ بی کی رنر اپ گروپ ڈی کے رنر اپ سے مقابلہ کرئے گی 22 جون کو گروپ اے کی ونر گروپ ڈی کے رنر اپ سے اور 24 جون کو گروپ سی کی ٹیم گروپ ڈی کی ونر ٹیم سے میچ کھیلے گی ۔

ضرورپڑھیں:امریکہ کے میدان ، ورلڈ کپ 2024 کے میزبان، کون سا میچ کب،کہاں کتنے بجے ہوگا ،مکمل تفصیل  
اب آتی ہے دنیا کے قدیم ترین کرکٹ گراونڈ میں سے ایک کنگسٹن سٹیڈیم برج ٹاؤن کی اس سٹیڈیم کو 1871ء میں گوروں نے اپنے غلاموں کی مدد سے تعمیر کیا اس سٹیڈیم میں بیٹھنے کی گنجائش 28000 ہے  اور یہاں کھیلے جانے والے میچز کے شیڈول کے مطابق پہلا میچ 3 جون کو صبح ساڑھے پانچ بجے نمیبیا اور اومان کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ، 4جون کو اینگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، 6جون صبح سڑھے پانچ بجے آسٹریلیا اور اومان کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی جبکہ 8 جون کو رات 10 بجے اینگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی جس کے بعد یہاں سپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں 20 جون کو رات سڑھے سات بجے سی ون کا مقابلہ اے ون سے ، 22 جون کو اے ٹو کا مقابلہ سی ٹو سے صبح ساڑھے پان بجے ، 23 جون کو اے ٹو کا مقابلہ بی ون سے رات ساڑھے سات بجے اور 29 جون کو ورلڈ کپ 2024 کا فائنل رات 7 بجے یہاں کھیلا جائے گا ۔
 پرہویڈنس سٹیڈیم گیانا یہ سٹیڈیم بھی 2006 میں تعمیر کیا گیا جس میں 15000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، یہاں کُل ملا کر چھ میچز کھیلے جائیں گے ،پہلا میچ 2 جون کو میزبان ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی کی ٹیموں کے مابین رات ساڑھے سات بجے  کھیلا جائے گا ۔یہاں دوسرا میچ 4 جون کو صبح ساڑھے پانچ بجے افغانستان اور یوگینڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،6 جون کو اسی گراونڈ پر صبح ساڑھے چار بجے  پاپوا نیو گنی اور یوگنڈا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ، تاریخ ہوگی 8 جون وقت صبح پانچ بجے نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی  ،9 جون ویسٹ انڈیز اور یوگینڈا کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی وقت ہوگا صبح ساڑھے پانچ جبکہ 27 جون کو اسی گراؤنڈ مین ایونٹ کا د وسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان ہوگیا، مگر ! جیتنا ہے تو کیا کرنا ہوگا ؟
    آرناس ویلے سٹیڈیم ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو جزیرہ پر واقع ہے یہاں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 18000 ہے اس سٹیڈیم کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ ہالینڈ سے رات سات بجے ، دوسرا میچ 15 جون کو ساوتھ افریقہ اور نیپال کی ٹیموں کے مابین صبح ساڑھے چار بجے ، تیسرا میچ 17 جون کو سہ پہر ساڑھے چار بجے بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ، یہاں ہونے والے سپر ایٹ مرحلے میں 23 جون کو پہلا میچ چی ون بمقابلہ بی ٹو سہ پہر ساڑھے پانچ بجے اور آخری میچ 25 جون کو سی ون اور ڈی ٹو کے مابین صبح ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا ، کوئینز پارک اوول گراونڈ بھی ٹیموں کی میزبان ہے مگر یہاں صرف وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے ۔
سب سے آخر میں ہے سینٹ لوشیا جزیرے پر بنایا گیا ڈیرن سمے سٹیڈیم اس سٹیڈئیم میں 20000 تماشائیوں کی گنجائش ہے یہاں پہلا میچ 16 جون کو آسٹریلیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ صبح ساڑھے پانچ کھیلا جائے گا ،یہاں کھیلا جانے والا دوسرا میچ 17 جون کو کھیلا جائے گا جس میں سری لنکا کے مدمقابل ہالینڈ کی ٹیم ہوگی یہ میچ بھی صبح ساڑھے پانچ بجے ہوگا ، یہاں دس جون کو سُپر ایٹ مرحلے کا میچ کھیلا جائے گا جو بی ون اور بی ٹو ٹیموں کے مابین ہوگا ،21 جون کو ام ساڑھے سات بجے بی ون اور ڈی ون کی ٹیمیں جبکہ اس گراونڈ میں آخری میچ 24 جون کو بی ٹو اور اے ون کی ٹیموں کے مابین شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔

نوٹ:بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ایڈیٹر

Amir Raza Khan

عامر رضا خان سٹی نیوز نیٹ ورک میں 2008 سے بطور سینئر صحافی اپنی خدمات سرانجام دے رہے۔ 26 سالہ صحافتی کیریر مٰیں کھیل ،سیاست، اور سماجی شعبوں پر تجربہ کار صلاحیتوں سے عوامی راے کو اجاگر کررہے ہیں