سوشل میڈیا پر شاعر احمد فرہاد کے حوالے سے خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں:وزیر اطلاعات آزادکشمیر 

Jun 02, 2024 | 00:34:AM
سوشل میڈیا پر شاعر احمد فرہاد کے حوالے سے خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں:وزیر اطلاعات آزادکشمیر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )وزیر اطلاعات آزادکشمیر  مظہر سعید  نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی  ہیں اور ایسی خبریں پھیلانا قانونا جرم ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر   کےوزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر احمد فرہاد کے حوالے سے خبریں جھوٹی ہیں احمد فرہاد کی مرضی کی جگہ سے  2 بار ان کا چیک اپ کروایا جا چکا ہے اور ان کی رپورٹ آ چکی وہ صحت مند ہیں،یہاں تک جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ احمد فرہاد کو زہر دیا گیا ہے ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانا قانونا جرم ہے،بغیر تصدیق خبر کو پھیلانا انتہائی نامناسب عمل ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  مختصر عرصے میں احمد فرہاد کی فیملی سے6 سے7 ملاقاتیں کروائی جا چکی ہیں اوراس نے  اپنی مرصی  سے اپنا وکیل تبدیل کیا ہے ،ان کا معاملہ عدالت میں ہے، عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے، ریاست کا ہر باشندہ ریاست کی ذمہ داری ہے، انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔

انہوں مزید کہا کہ صحافی خبر کی تصدیق کیلئے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں،منفی و من گھڑت خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ 

علاوہ ازیں انہوں نے شہریوں سوشل میڈیا کے منفی پروپیگنڈا سےبچنے کی بھی ہدایت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ووٹ عوام کا حق،حکومتیں بنیں گی تو عوام کی مرضی سے بنیں گی،مولانا فضل الرحمان