وزارت خارجہ کے سینئر افسران کا ساتھی سفارتکار دیارخان کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ 

Jun 01, 2024 | 18:00:PM
وزارت خارجہ کے سینئر افسران کا ساتھی سفارتکار دیارخان کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ 
کیپشن: وزارت خارجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے ساتھی سفارتکار دیارخان کی موت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،دیار خان کی موت کی تحقیقات کیلئے وزارت خارجہ کے افسران نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا۔

 سفارتی ذرائع  کے مطابق وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے سینئر سفارتکار ڈاکٹر دیار خان کی موت کا سبب این ایم سی کے جونیئرسٹاف کی تنقید کو قرار دےدیا، وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے سینئر سفارت کار ڈاکٹر دیار خان کی موت پر انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینئر سفارت کار دیار خان کو جونئیر سٹاف نے نیشنل منیجمنٹ کورس کے دوران شدید تنقید اور ہتک عزت کا نشانہ بنایا،دیار خان کو ان کی ایک پریزینٹیشن کے باعث جونیئرافسران اور سٹاف نے تنقید کا نشانہ بنایا،پریزینٹیشن پر ہونے والی تنقید کے باعث انہیں شدید تناؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کا نتیجہ دل کے دورے کی صورت میں نکلا۔ 

وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کے ذریعہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا،سفارتی ذرائع کے مطابق خط پر وزارت خارجہ کے گریڈ 20 کے 15 افسران کے دستخط موجود ہیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم وزارت خارجہ کے گریڈ 20 کے ایک قابل اور سینئر افسر دیار خان کی موت پر شدید تحفظات سے یہ خط لکھ رہے ہیں،دیار خان کو 4 اپریل 2024 کو نیشنل مینجمنٹ کورس کے دوران دل کا دورہ پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: شاعر احمد فرہاد کو زہر دینے کا شبہ  عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا