گردے میں پتھری کیوں پیدا ہوتی ہے؟

May 30, 2024 | 16:22:PM
 گردے میں پتھری کیوں پیدا ہوتی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  گردے کی  پتھری کیسے بنتی ہے اور اس سے  نجات کیسے ممکن ہے، ماہر امراض یورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد  نزیر   نے بتادیا۔
گردوں میں پتھری کا بن جانا ایک تکلیف دہ مرض ہے جس کا علاج بھی کافی پیچیدہ ہوتا ہے، پتھری کے ایک بار خاتمے کے بعد اس کے دوبارہ بننے کے خطرات پہلے سے بھی زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے   مارننگ شو "مارننگ وِد فضا"  میں یورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد  نزیر کا کہنا تھا کہ  گردوں میں پتھری کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کام نہ ہونے پروزیر کا سر بھی پھوڑا جائے یا نہیں؟ پی ٹی آئی کارکن نے وزیراعلیٰ کو وارننگ دیدی

جن میں پانی کم پینا، خاندانی ہسٹری کا ہونا، کیلشیئم کا زیادہ استعمال، موٹاپا، ذیابطیس اور مخصوص غذاؤں خصوصاً میٹھی غذاؤں کا زیادہ استعمال شامل ہے۔