کندھ کوٹ کی عوام سردیاں آتے ہی گیس سے محروم 

Jan 06, 2021 | 12:09:PM
کندھ کوٹ کی عوام سردیاں آتے ہی گیس سے محروم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کندھ کوٹ میں سردی کا موسم کیا آیا گیس گھریلو صارفین سے روٹھ گئی۔مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔ سردیوں کا موسم آتے ہی لوڈ شیڈنگ مزید بڑھ گئی ۔گھریلو صارفین گیس سے محرومی کے سبب گھریلو کام کاج کرنے سے پریشان ، کھانا بنانا بھی مشکل ہو گیا۔ حالات کے پیش نظر  شہری احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ،لگتا ہے جان بوجھ کر عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے جبکہ گیس فیلڈ  شہر سے 5 کلومیٹر دوری پر ہے اس کے  باوجود کندھ کوٹ کی عوام گیس سے محروم ہے۔