قبولہ میں تین مزدور سیوریج نالے میں گر گئے، ایک جاں بحق ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قبولہ میں تین مزدور سیوریج نالے میں گر گئے، ایک جاں بحق ہو گیا، دو کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے زندہ بچا لیا۔
قبولہ کے نواحی گاؤں 87 ای بی کے قریب سیوریج نالے کی صفائی کے دوران 3 مزدور مین سیوریج نالے میں گر کر ڈوب گئے تھے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو بلایا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کی اور دو مزدوروں کو سیوریج نالے سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔
ان دونوں مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی زندگیاں بچانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
قبولہ شریف سے جانے والی ریسکیو ٹیموں نے سیریج نالے میں گر کر جاں بحق ہوئے مزدور کی لاش کو بھی ہسپتال پہنچا دیا ہے۔
اس الم ناک واقعہ کے متعلق عینی شاہدوں نے بتایا کہ پہلے ایک مزدور کام کرنے کے دوران نالے میں گر گیا تھا۔ دوسرے دو مزدور اپنے ساتھی مزدور کو بچانے کے لئے کوشش کرتے ہوئے نالے میں گرے۔ پہلے نالے میں گرنے والا مزدور ہی جاں بحق ہوا۔
حادثے کا شکار ہونے والے مزدوروں کے نام قدیر، ارشد اور آفاق بتائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: دہشتگرد کی معلومات مل گئیں، آج کی دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت اور افغانستان ہیں، طلال چوہدری