دہشتگرد کی معلومات مل گئیں، آج کی دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت اور افغانستان ہیں، طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگر سافٹ ٹارگٹس کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ بلوچستان کی دہشتگردی ہو یا اسلام آباد کی،کاروائی ایک جیسی ہو گی۔
وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج دہشتگردوں کے حملے میں آئی جی کے کزن بھی شہید ہوئے ہیں۔ دہشتگرد کے متعلق معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ دہشتگر افغان نہیں ہے لیکن اس نے بار بار افغانستان کا سفر کیا۔ دہشتگرد نے جتنی بار اس نے افغانستان کا سفر کیا، اس کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا، بی ایل اے کی شکل میں ہوں یا خوارج کی شکل میں ہوں، انڈیا کے سپانسر ان دہشتگر وں کو پڑوسی ممالک سے دہشتگروں کو ڈالروں میں تنخواہ دی جاتی ہے۔ افغانستان اور انڈیا دہشتگروں کو پال رہئے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ ایک ایک چیز کو مانیٹر کر رہئے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا، آج کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔بہت افسوسناک واقع پیش آیا ہے۔ 10 سے 15 منٹ میں ریسکیو ٹیمیں یہاں پہنچ چکی تھیں۔دہشتگر کی معلومات حاصل کر لی گئیں ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردوں نے اعلان کیا تھا کہ بلوچستان میں سرپرائز دیں گے مگر انہی کو نقصان ہوا۔ یہ دہشتگر سافٹ ٹارگٹس پر وار کرتے ہیں۔ بلوچستان کی دہشتگردی ہو یا اسلام آباد کی،کاروائی ایک جیسی ہو گی۔دہشتگروں سے کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج کے 31 شہدا میں آئی جی اسلام آباد کے فرسٹ کزن بھی شہید ہوئے ہیں۔ سانحہ کے بعد وفاقی وزیرِ داخلہ نے امام بارگاہ کا معائنہ کیا ہے۔ اللہ کے حضور پیش ہونے والوں کو ہی مذہب کے نام پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ یہ واقعہ 1:42 پر دن کے وقت پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی شہر میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر میں فوری پمز ہسپتال پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ آج کی دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت اور افغانستان ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی مسجد میں دھماکہ، 31افراد شہید