راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی مسجد میں دھماکہ، 31افراد شہید

Feb 06, 2026 | 14:28:PM
راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی مسجد میں دھماکہ، 31افراد شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی مسجد میں دھما کے سے31 نمازی شہید جبکہ 169سے زائد افراد زخمی  ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش جہنمی کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا، 31 معصوم نمازیوں کی شہادت کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے کارروائی کر رہے ہیں، خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا،دھماکے کے زخمی اور لاشوں کو  پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،اسلام آباد کے مرکزی سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے  عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

پمز اسپتال انتظامیہ نے شہریوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ وزیراعظم نے وزیرصحت کوخود نگرانی کرنےکا حکم دیتےہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ 

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے فوری تعین کی ہدایت کی ہے۔