ملک میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے سولر لگ چکے: نیپرا حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارتی (نیپرا) حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ملک میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے سولر لگ چکا ہے۔
نیپرا اسلام آباد میں چیئرمین وسیم مختارکی سربراہی میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2025ء پر عوامی سماعت ہوئی، جس میں پی پی رہنما ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔
ندیم افضل چن نے تجویز دی کہ اس سماعت کو سوشل میڈیا پر بھی دکھایا جائے، جس پر نیپرا حکام نے کہا کہ فی الحال ممکن نہیں، آئندہ اس تجویز کو دیکھ لیں گے، حکام کے مطابق نیٹ میٹرنگ کا مقصد ریونیو جنریشن بڑھانا نہیں تھا، اب تک میں ملک میں 6 ہزار میگاواٹ سولر لگ چکے ہیں۔
نیپرا حکام نے مزید کہا کہ اب تک نیٹ میٹرنگ میں ونڈ اور سولرصارفین کو اجازت ہے، نئے ریگولیشنز میں بائیو گیس کو بھی شامل کر رہے ہیں، حکام نے یہ بھی کہا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں کو 5 سال تک کیا جائے گا، پرانے صارفین کے معاہدے 7 برسوں پر ہی برقرار رہیں گے۔
نیپرا حکام کے مطابق پرانے صارفین کے لیے بائی بیک نرخ برقرار رہیں گے، نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بجلی کی قیمت انرجی پرائس کے برابر کرنے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : باغبانپورہ میں نوجوان پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق