بسنت پرلاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زاہد چوہدری)بسنت تہوارکے موقع پرلاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیاگیا۔
لاہور کےٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات ، بلڈ اور ڈسپوزایبلز کا اضافی اسٹاک پہنچادیاگیاجبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کیلئے خصوصی بیڈز بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔
ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرعمران زیدی کاکہناہے کہ ایمرجنسی میں بسنت کیلئے خصوصی انتظامات مکمل ہیں ،بسنت کے دوران آنے والے مریضوں کیلئے الگ وارڈ بنایا ہے ۔
ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرعمران زیدی کے مطابق سروسزہسپتال میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کا خصوصی ڈیوٹی روسٹر مرتب کیا گیا ہے ،بسنت فیسٹیول پر حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کر رہے ہیں ۔