جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری
کیپشن: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری،اشرف علی)جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی،حسن نواز مخدوم، سردار اکبر علی، ملک جاوید اقبال وینس اور ملک وقار حیدر کے ناموں کی منظوری دی گئی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے سید احسن کاظمی ،محمد جواد ظفر ،خالد اسحاق ،ملک اویس خالد اور سلطان محمود کے ناموں کی بھی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:15 شعبان کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان