ٹی او آرز بنا کر ، حکومت کو اعتماد میں لے کر جلد وفد افغانستان بھیجیں گے،علی امین گنڈاپور

Feb 06, 2025 | 17:37:PM
 ٹی او آرز بنا کر ، حکومت کو اعتماد میں لے کر جلد وفد افغانستان بھیجیں گے،علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر  پختونخوا  کےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ  ٹی او آرز بنا کر اور  وفاقی حکومت کو اعتماد میں لے کر جلد  ایک وفد افغانستان بھیجیں گے۔  بات چیت کے لیے جرگہ بنائیں گے جس میں مختلف اقوام کے نمائندے شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کے لیے افغانستان جرگہ بھیجنے کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت نے افغان حکومت سے رابطہ کیا تاہم امارات اسلامی افغانستان کے 2 اہم حکومتی عہدیداروں کے سعودی عرب کے دورے پر ہونےکے باعث ملاقات میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی بات چیت کے لیے پہلے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر  محمد علی سیف اور قبائلی عمائدین پر مشمل چھوٹا وفد افغانستان جائے گا، مذاکرات میں پاک افغان سرحد کے اطراف قیام امن اور تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت دیگر امور پرغور ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق ابتدائی بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گرینڈ جرگہ ہوگا جس میں دونوں ممالک کے قبائلی عمائدین اور عہدیدار شریک ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کراچی آئی امریکی خاتون کےذہنی بیماری"بائی پولر ڈس آرڈر"میں مبتلا ہونے کا انکشاف