’’پہلے چائے پلائیں ‘‘، ووٹ کے سوال پر شہری کا انوکھا مطالبہ 

Feb 06, 2024 | 14:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے ، تمام سیاسی امیدوار  اپنے ووٹرز کو راغب کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں، ایسے میں کچھ امیدواروں کی جانب سے اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کیلئے دلچسپ طریقے بھی اختیار کیے جاتے ہیں، ان میں مالی فوائد  بھی شامل ہیں , لیکن حیران کن طور پر  اب ووٹ کس پارٹی کو دیں گے یہ بتانے کا بھی  ایک ووٹر کی جانب سے مالی فائدے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے جہاں سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز کو لے کر حرکت میں نظر آئی ہیں ،وہیں صحافی بھی شہریوں  کے انٹرویو لے رہے ہیں، ایسے ہی ایک شہری سے ووٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب نے سب کو حیرا ن کردیا۔

مزید پڑھیں:  تگڑے جوڑ،ہر کوئی اپنے اپنے داؤ میں ماہر

اینکر کا شہری سے ووٹ ڈالنے کا جواب پوچھنے پر شہری نے اینکر سے پہلے چائے پلانے کا مطالبہ کیا اور پھر جواب دینے کا وعدہ کیا ، اینکر نے جب چائے کے پیسے دیئے تو  شہری نے جواب دیا کہ ’نواز شریف سے بڑا لیڈر کوئی نہیں ہے اگر کسی نے ملک کو بچانا ہے تو ووٹ نواز شریف کو ڈالو‘،جس پر اینکر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے چائے مانگنے پر ہی جواب کا اندازہ ہوگیا تھا۔