تگڑے جوڑ،ہر کوئی اپنے اپنے داؤ میں ماہر

Feb 06, 2024 | 15:28:PM
تگڑے جوڑ،ہر کوئی اپنے اپنے داؤ میں ماہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 257  میں تگڑے  جوڑ پڑنے کا امکان ہے ، اس حلقے میں حب ،اوتھل ،بیلہ ،گڈانی ،وندر اور گوادر کا علاقہ آتا ہے ۔

امیدوار

اس حلقے سے  تمام جماعتوں نے منجے ہوئے کھلاڑی میدان میں اتارے ہیں لیکن سب سے سخت مقابلہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جام کمال  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالوہاب بزنجو کے درمیان متوقع ہے ، دیگر جماعتوں کی بات کی جائے تو  جماعت اسلامی کے نیاز محمد ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  علی احمدآزاد حیثیت سے ،جمیعت علمائے اسلام (ف)  کے محمد عالم ، ٹی ایل پی کے محمد اکبر ،ایم کیو ایم کے عبدالخالد ، عوامی نیشنل پارٹی کے نواز علی برفت امیدوار ہیں ۔ 

ووٹرز 

اس حلقے میں کل آبادی8 لاکھ 59 ہزار 935 ہے ، رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو ان کی تعداد  3 لاکھ 68 ہزار 718 ہے جس میں سے مرد ووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 964جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد ایک  لاکھ 64 ہزار 754 ہے ۔