سلمان خان اور اکشےکمار کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیاپرتہلکہ مچادیا

Feb 06, 2023 | 13:33:PM
سلمان خان اور اکشےکمار کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیاپرتہلکہ مچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی وُوڈ کے سپرسٹار اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی نئی فلم ’سیلفی‘ چند ہفتوں بعد ریلیز ہونے والی ہے۔اسی سلسلے میں فلم کے گانے ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ پر ڈانس کے ذریعے اکشے کمار اور عمران ہاشمی فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔


حال ہی میں اکشے کمار اور بالی وُڈ دبنگ خان سلمان خان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں سپرسٹارز گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پر اکشے کمار نے اپنی رِیل میں لکھا کہ ’اور جب میں کھلاڑی نے سلمان خان کے تاثرات کو پکڑ لیا۔ انہیں رقص کے لیے صرف کچھ ہی سیکنڈ لگے، پھر کیا بھائی، بس دھوم مچائی۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اس ویڈیو کو 24 گھنٹوں سے کم وقت میں تقریبا 60 لاکھ افراد نے انسٹاگرام پر لائک کیا ہے جبکہ اب تک 3 کروڑ سے زائد مرتبہ اسے دیکھا بھی جا چکا ہے۔اس سے پہلے بالی وُڈ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف بھی اکشے کمار کے ساتھ اسی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

24 فروری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی ٹریلر کے مطابق وجے کمار (اکشے کمار) نامی ایک فلمی ہیرو اور اوم پرکاش (عمران ہاشمی) نامی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پسندیدہ اداکار کا مداح ہے اور اس کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہتا ہے تاہم اس مقصد میں ناکام ہونے کے بعد وہ پولیس کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سیلفی کی خاطر وجے کمار کو ڈرائیونگ لائسنس لینے کے لیے پولیس سٹیشن طلب کرتا ہے جہاں سے دونوں کے درمیان معاملات تلخ ہوجاتے ہیں۔
فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی کے علاوہ اداکارہ نٗشرت بھروچا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری راج مہتا نے کی ہے۔

اس فلم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں 1994 میں اکشے کمار اور سیف علی خان کی ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ کا ٹائٹل ٹریک بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ انسٹاگرام ریلز اور سٹوریز میں وائرل ہے۔خیال رہے سیلفی 2019 میں ریلیز ہونے والی جنوبی انڈیا کی ملیالم انڈسٹری کی فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا ریمیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی ایک بار پھر ملتوی؟

اکشے کمار اور سلمان خان کی رِیل دیکھنے کے بعد ان کے مداح بھی انسٹاگرام پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
سٹیبن بین تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’اپنے پسندیدہ سٹارز کو ایک ساتھ دیکھنا کتنا بڑا تحفہ ہے۔‘
آدرش آنند کہتے ہیں کہ ’یہ والی جوڑی تگڑی ہے۔‘

کومل چھپر وال نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھ سے شادی کرو گی فلم یاد آ گئی۔‘


ساحل پٹھان نے لکھا کہ ’سلمان بھائی کا بس فریم میں ہونا ہی کافی ہے۔‘