سابق صوبائی وزیرمیاں محمودالرشید کے 3بھائیوں کی عبوری ضمانت منظور

Dec 06, 2025 | 12:33:PM
سابق صوبائی وزیرمیاں محمودالرشید کے 3بھائیوں کی عبوری ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)عدالت نےسابق صوبائی وزیرمیاں محمودالرشید کے 3بھائیوں کی عبوری ضمانت کافیصلہ سنادیا۔
ملزم میاں مصطفی رشید ، میاں حامد رشید ، میاں ضیارشید اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے۔
عدالت نےتینوں بھائیوں کی عبوری ضمانت کنفرم کرنےکاحکم دےدیا۔
عدالت نےملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد جمیل نے فیصلہ سنایا۔
ملزمان نے گرفتاری سے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی  کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے  عدالت میں ملزمان کیخلاف تفتیشی رپورٹ پیش کی۔
مدعی فریق کی جانب سے آفتاب مصطفی ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔