خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی  کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

Dec 06, 2025 | 12:20:PM
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی  کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیشگوئی سامنے آ گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، یہ آپریشن ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے تک جاری رہیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے قوم اور فورسز کا عزم اس فتنے کے خاتمے تک برقرار رہے گا۔

صدر مملکت نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر فورسز کے حوصلے کی تعریف کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔