عمران خان نااہل؟بلے کا نشان چھن گیا؟انٹرا پارٹی الیکشن فارغ؟

Dec 06, 2023 | 09:29:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران خان نااہل؟بلے کا نشان چھن گیا؟انٹرا پارٹی الیکشن فارغ؟پاکستانی سیاست میں خود کو جمہوریت کی چمپئن اور مورثیت کیخلاف آواز بلند کرنے والی جماعت کے طور پر خود کو متعارف کرنے والی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پہلے مسترد ہوئے جس کے بعد نئے ہونے والے الیکشن اس سے زیادہ متنازعہ ہو کر دوبارہ الیکشن میں چیلنج ہو چکے ہیں ۔پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے آج باقائدہ طور پر پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کیے ہیں اور شفاف انتخابات تک پارٹی کو انتخابی نشان بلہ استعمال نہ کرنے کی استدعا کی ہے ۔پروگرام ’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ اپنی باضابطہ درخواست میں اکبر ایس بابر نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے اور غیرجانبدار تیسرا فریق مقرر کرے جو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے، شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان’ بلا‘ استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی الیکشن محض دکھاوا، فریب اور الیکشن کمیشن کو دھوکا دینے کی ناکام کوشش تھی، فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کر دیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ 217 کے سیکشن 208 اور ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے۔ اکبر بابر نے درخواست کے ہمراہ ویڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔ چیف الیکشن کمشنر کے نام تین صفحات پر مشتمل درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اکبر بابر نے درخواست میں کہا ہے کہ 30 نومبر2023 کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کی پریس ریلیز میں 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا جس میں نیاز اللہ نیازی کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا جبکہ وفاقی سطح پر کمیشن کے کسی اور عہدیدار کا نام نہیں بتایا گیا۔ درخواست میں انہوں نے کہا کہ الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی کا وقت اور طریقہ کار کا نہیں بتایا گیا، کاغذات کی وصولی اور مسترد کرنے کی تاریخ، اپیلوں کی سماعت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، 2دسمبر تک انتخابات کے بارے میں کسی قسم کی معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں تھیں، یکم دسمبر 2023 کو چار بجکر 45 منٹ پر پی ٹی آئی ارکان کے وفد کے ہمراہ مرکزی سیکریٹریٹ گیا۔درخواست گزار کے مطابق پی ٹی آئی نمائندے نے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کی، درخواست گزار کے مطابق الیکشن ایکٹ متقاضی ہے کہ ہر سطح پر عہدیداروں کا پارٹی آئین کے مطابق پانچ سال کے لیے انتخاب ہو، قانون کے مطابق سیاسی جماعت کے ہر رکن کو یکساں انداز میں کسی بھی عہدے پر انتخاب لڑنے کی اجازت ہوگی اور قانون کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کا الیکٹورل کالج ہوگا، انتخابی کالج وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر پارٹی کی جنرل کونسل پر مشتمل ہوگا۔ درخواست گزار نے موقف دیا کہ حقیقی جمہوری جماعت بنانے اور نظریاتی رکن کے طور پر پی ٹی آئی کو اپنی زندگی کے بہترین سال ہا سال دے چکا ہوں، انصاف کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں، الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرانے کی اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد صرف اور صرف جماعت کا انتخابی نشان بچانا ہے۔

ٹیگز: