افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکا،7 افراد جاں بحق

Dec 06, 2022 | 11:26:AM
افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے
کیپشن: کابل دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلخ میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سیکورٹی حکام واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔