سپریم کورٹ کا ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج رات تک درج کرنیکا حکم

Dec 06, 2022 | 11:07:AM
چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا۔ از خود نوٹس پر سماعت آج ہی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹسز جاری کر دیئے
کیپشن: ارشد شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کی ایف آئی آر آج رات تک درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نےاستفسار کیا ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا ؟ سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لیکر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کیا مقدمہ درج کرنے کا یہ قانونی طریقہ ہے ؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا مقدمہ درج کئے بغیر تحقیقات کیسے ہوسکتی ہیں؟۔