حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Dec 06, 2022 | 10:57:AM
حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
کیپشن: حارث رؤف (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

پی سی بی نے کہا ہےکہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔