سڑک کنارے رہنے والے خاندان پر ٹرک چڑھ دوڑا، ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق

Dec 06, 2022 | 10:43:AM
سڑک کنارے رہنے والے خاندان پر ٹرک چڑھ دوڑا، ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹنڈوالہ یار چمبڑ روڈ رام بستی کے قریب سڑک کنارے رہنے والے بارش سے متاثرہ خاندان پر گنے سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔

حادثے میں ماں اور دو بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں جمنا، چمپا اور پاروتی شامل ہیں جبکہ چار برس کی شانتی شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا کے مزید 25 کیسز رپورٹ

یاد رہے کہ گزشتہ چار ماہ سے بارش کے پانی سے متاثرہ خاندان اس جگہ پر بے یار و مددگار موجود ہیں اور کسی بھی طرح کی امداد ان تک نہیں پہنچائی گئی۔