انتخابات میں تاخیر کی باتیں قوم کو منظور نہیں:سراج الحق

Dec 06, 2022 | 00:15:AM
انتخابات میں تاخیر کی باتیں قوم کو منظور نہیں:سراج الحق
کیپشن: سراج الحق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے 3 نکاتی ایجنڈا بتا دیا، تین نکاتی ایجنڈے پر نئے سماجی معاہدہ سے سیاسی عدم استحکام ختم ہوگا۔

منصورہ لاہور میں سراج الحق نے جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا،سراج الحق کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کی باتیں قوم کو منظور نہیں، انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، سیاسی جماعتیں سویلین بالادستی اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کا آغاز کریں، معیشت کی بہتری کے لیے سود اور کرپشن سے نجات حاصل کرنا ہوگی، بغیر اصلاحات الیکشن کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت ہونے چاہئیں۔