سیالکوٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائیاں؛ سابق ایم ایس گرفتار

Aug 06, 2026 | 15:27:PM
سیالکوٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائیاں؛ سابق ایم ایس گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق )سیالکوٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سہیل انجم بٹ کوگرفتارکرلیا۔
سرکاری ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل پر اینٹی کرپشن نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سابق ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سہیل انجم بٹ،ایم ایس سردار بیگم ہسپتال ڈاکٹر فتح اور سابق کمپیوٹر آپریٹر بھی شامل ہیں،ملزمان پر جعلی دستاویزات کے ذریعے بوگس ڈاکٹر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔
 درخواست گزار نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے تھے جس پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 81/2025 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہوربورڈ کی تاریخ میں پہلی دفعہ سکھ طالبعلم نے پوزیشن حاصل کرلی
سی او اینٹی کرپشن رانا مبشرکاکہناہے کہ مقدمے کی شفاف تحقیقات کر کے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، اینٹی کرپشن حکام نے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیاہے۔