ڈاکٹر فریال لغاری کی اووازہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی، مختلف مسائل کو اُجاگر کیا

Aug 06, 2025 | 22:54:PM
ڈاکٹر فریال لغاری کی اووازہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی، مختلف مسائل کو اُجاگر کیا
کیپشن: ڈاکٹر فریال لغاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تیسری اقوام متحدہ کانفرنس برائے ’لینڈ لاکڈ ڈیولپنگ  کنٹریز ‘میں ڈاکٹر فریال لغاری نے پاکستانی وفد کی قیادت  کی اور خطاب میں زمینی طور پر محدود ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق یہ کانفرنس 5 تا 8 اگست  2025 تک  اووازہ میں جاری ہے، جس میں 100 سے زائد رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود شریک ہیں۔اپنے خطاب میں فریال لغاری نے زمینی طور پر محدود ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور خطے میں پاکستان کے جاری اقدامات، جن میں علاقائی رابطے، اقتصادی انضمام اور تجارتی سہولت کاری شامل ہیں، کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان نے  لینڈ لاکڈ ڈیولپنگ کنٹریز کے لیے اووازہ پروگرام آف ایکشن (2024-2034) کی بھرپور حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ کانفرنس زمینی طور پر محدود ممالک کی ترقی اور عالمی معیشت میں ان کے بہتر انضمام کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی ایک اور نشست کم ہونے کا امکان، تیاریاں مکمل

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: