آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی: خواجہ آصف

Aug 06, 2025 | 09:28:AM
آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ 4 ارب روپے بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سکردو سے افسوسناک خبر  ، رافٹنگ کے دوران  سیاحوں  کی کشتی الٹ گئی

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کا نہ پلاٹ، نہ غیرملکی شہریت کیونکہ انھیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ پاک سرزمین کو یہ بیوروکریسی ناپاک کر رہی ہے۔