سکردو: رافٹنگ کے دوران کشتی الٹنے سے خاتون سمیت کراچی کے دو سیاح لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام ژہوق کچورا میں رافٹنگ کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں کشتی الٹنے سے تین سیاح دریا میں جا گرے
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام ژہوق کچورا میں رافٹنگ کے دوران کشتی الٹنے سے تین سیاح دریا میں جا گرے، پولیس کے مطابق تینوں سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں اسد، احمد اور اقصیٰ شامل ہیں۔
واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ریسکیو ٹیم نے اسد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم احمد اور خاتون سیاح اقصیٰ تاحال لاپتا ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی تلاش جاری ہے اور ریسکیو اہلکار دریا کے مختلف حصوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہر بانو کی نئی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیاصارفین پھٹ پڑے
پولیس حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں آنے والے سیلابی ریلوں کے بعد حکومت نے رافٹنگ اور تیراکی پر پابندی عائد کر رکھی تھی، تاہم اس کے باوجود رافٹنگ کا سلسلہ جاری تھا، جو اس حادثے کا سبب بنا۔
واقعے کے بعد انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔