انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

Apr 06, 2026 | 19:17:PM
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی  ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر   279.10 روپے سے کم ہوکر  279.07 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر5 پیسے سستاہوکر 280.13 روپے ،یورو 41 پیسے اضافے سے 324.42 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 69 پیسے اضافے سے 372.13 روپے ، یو اے ای درہم 13 پیسے مہنگا ہوکر 76.86 روپے ، سعودی ریال 14 پیسے اضافے سے 75.05 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:مراد سعید کی خالی نشست پر پی ٹی آئی کا سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟نام سامنے آ گیا