190 ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

Apr 06, 2026 | 17:43:PM
190 ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں  190 ملین پاؤنڈ کیس  سماعت کیلئےمقرر کردیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل سماعت کریں گے۔

مزید براں اسلام آباد ہائیکورٹ میں  190 ملین پاؤنڈز کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواست پر اپیل سے پہلے فیصلہ کرنے کی متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے وکیل کی ملاقات کرانے کی متفرق درخواست بھی کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں درخواستوں پر سزا معطلی درخواستوں کے ساتھ سماعت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ