کراچی انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے چار کارندے گرفتار

Apr 06, 2023 | 21:42:PM
کراچی انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے چار کارندے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس) کراچی کلفٹن نیلم کالونی میں اے و ی سی سی اور سپیشل برانچ کی مشترکہ کاروائی میں انٹرنیشنل  ڈرگ گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق منشیات فروشوں کے گرد گیرہ تنگ کرتے ہوئے کراچی  اے وی سی سی اور اسپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی میں گینگ کے ماسٹر مائنڈ ریاض کو ساتھیوں سمت گرفتار کر لیا ۔

ایس ایس پی  عبدالرحیم شیرازی کے مطابق  گرفتار ملزمان میں ضیغم ،اعظم اور عمر شہزاد شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے ایک کلو کے لگ بھگ ہیروئن کے کیپسول برآمد ہوئے ہیں ،ملزمان ہیروئن کے کیپسول پیٹ میں رکھ کر بیرون ملک لیکر جاتے ہیں۔

 ایس ایس پی اے وی سی سی  کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔