اشنا شاہ کا رمضان المبارک کے صدقے فیروز خان کو معاف کرنے کا اعلان

Apr 06, 2023 | 10:07:AM
تنازعات کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اداکار منیب بٹ کے بعد اب اداکارہ اشنا شاہ سے بھی صلح ہو گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تنازعات کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اداکار منیب بٹ کے بعد اب اداکارہ اشنا شاہ سے بھی صلح ہو گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ اشنا شاہ نے اداکار فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اداکار فیروز خان اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبویﷺ کا ترجمہ بھی شیئر کیا، جس کے مطابق ’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے، اس کے درمیان میں بخشش ہے اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے‘ اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے اس کے علاوہ مزید دو اور اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے کیس کو فیروز خان کے معاملے سے جوڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس میں کسی کو اس قدر ہراساں کیا جائے کہ وہ خود کو ہی نقصان پہنچا دے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب میں سے جس جس نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کو ان کی زندگی میں یہ جانتے ہوئے کہ وہ تکلیف میں ہیں، انہیں معاف نہیں کیا تو اِن کا خون اُن کے سر ہے۔ اس احساس جرم کو ختم تو نہیں کرسکتی لیکن اس سے سیکھ ضرور سکتی ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب کسی عورت پر ظلم ہوتا ہے تو یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم اس سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس وقت تک اس کے ساتھ کھڑے رہیں جب تک اسے انصاف نہ مل جائے اور اس پر ظلم کرنے والے مرد کو اس بات کا احساس نہ ہوجائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں یہ حق حاصل ہوجائے کہ ہم خود ہی اس مرد کو سزا دیں۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ کسی کو بھی ہراساں کرنے کی کسی بھی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی اور اداکار فیروز خان کے معاملے میں انہیں زبردستی ملوث کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے اپنی 23 سالگرہ کہاں منائی؟ تصاویر وائرل

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے اشنا شاہ کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ایک آیت شیئر کی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’ بےشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے‘۔