رمضان المبارک سپیشل۔۔ کھجور کا مزے دار کیک

Apr 06, 2022 | 20:36:PM
کھجور ,مزے دار, کیک
کیپشن: کھجور کا مزے دار کیک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان میں روزوں کا اہتمام کھجوروں کے بغیر ناممکن ہے،کھجور کھانا سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ پھل چھ ہزار قبل مسیح سے کاشت کیا جارہا ہے۔یہ چند سب سے میٹھے پھلوں میں سے ایک ہے اور اس کی متعدد اقسام ہوتی ہیں۔ یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔
بھارت کے ایک نجی اردو ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کجھوروں کا اہتمام کینسر سمیت بہت سے دیگر امرا ض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔رمضان المبارک کے موقع پر  آج ہم آپ کو کھجور سے  کوئی ڈش بنانا سکھاتے  ہیں کیونکہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کھجور نارمل کھاتے ہوئے من بھر جاتا ہے۔یا کچھ لوگ کھجور نہیں کھا پاتے ہوں ،تو کھجور سے کیک بناکر بھی کھا سکتے ہیں اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کھجور سے مزیدار  کیک کیسے بنتا ہے۔ کھجور قدرت کا ایک انمول تحفہ اور افطار میں اچھا ذائقہ اور فوائد حاصل کرنے کیلئے  یہ ڈش بنائیں۔
 کجھور کے کیک بنانے کے اجزا میں ایک کپ  ابلا ہوا پانی ،کجھوریں( پسی\کٹی ہوئی)  155 گرام،اخروٹ (کَٹے ہوئے) 45 گرام،براؤن شوگر  90 گرام،انڈے (پھینٹے ہوئے) 2عددمکھن (پگھلا ہوا)  125 گرام،
سیرپ دوٹی سپون،میدہ  90 گرام، چھلکے سمیٹ پسا ہوا آٹا   100 گرام، Yeast (خمیرہ) 2ؤ،دودھ  0،6کریم چیز  125 گرام، مکھن  30 گرام ،آئسنگ شوگر   185 گرام، اخروٹ سجاوٹ کے لئے۔
اس کیک کے بنانے کی ترکیب نوٹ کر لیں۔ کھجوروں میں ابلاہوا پانی ڈال کر رکھ دیں ۔میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ایک ساتھ چھان لیں۔ایک پیالے میں مکھن اور چینی کو بھینٹ کر کریم کی طرح پھولا پھولا کر لیں۔اب ایک انڈا ایک وقت میں اور ساتھ ایک چمچ میدہ ملاکر پھینٹیں ۔پھر سارا بقایا میدہ ڈالیں اور کھجور پانی کے ساتھ جس میں بھگو کر رکھی تھیں (یاد رہے کہ پانی ٹھنڈا ہو چکا ہو )آخر میں اخروٹ بی ملادیں ۔اب آپ 180 سی  بیس پر اوون گرم کر لیں۔ 20 گول کیک ٹن میں مکھن لگا لیں یا بیکنگ پیپر رکھ لیں۔سب اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور 50 منٹ کے لئے بیک کر لیں۔کیک کو 10 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔اخروٹ کے اجزا ءیا آپ کوئی اور ڈارئی فروٹ  کے اجزاء کو مکس کر کے ٹھنڈے کیک کے اوپر پھیلا دیں۔
یہ بھی پڑھیں:روسی افواج کا انخلا فوج کشی کیلئے دوبارہ صف بندی کرنا، یوکرین