عمران خان کی دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Sep 05, 2022 | 21:49:PM
چیئرمین تحریک انصاف، عمران خان، دہشت گردی کا مقدمہ، خارج کرنے کی درخواست، سماعت کیلئے مقرر،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت بھی شامل ہیں۔اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ان کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، ایف آئی اے تحقیقات میں بڑا انکشاف