عمران خان کی اہم کامیابی: مذہبی جماعت کا بڑا اعلان

Sep 05, 2022 | 15:35:PM
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے جامعہ رضویہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں علما کرام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے جامعہ رضویہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں علما کرام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت اعلان کرتی ہے، عمران خان کا اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی موقف قابل تحسین ہے۔ 

 صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہماری سیاسی اتحادی جماعت ہے، عمران خان دین کے لئے کام کرنے والے مجاہد ہیں، سنی اتحاد کونسل ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بھرپور مارجن سے کامیاب کروائے گی۔ حلقہ این اے 108 میں خود ڈور تو ڈور کمپین کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی کو شکست دیں گے، عمران خان کی تمام حلقوں میں کامیابی یقینی ہے، 20 افراد کے قتل کا الزام دینے والے چودھری شیر علی نے رانا ثنا اللہ سے گٹھ جوڑ کرلیا ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام کو جینا دوبھر کر دیا ہے، عوام فوری طور پر عام انتخابات چاہتے ہیں۔