کسانوں کیلئے فی ایکڑ 20 ہزار روپے مالی امداد کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے سیلاب سے ہونےوالے نقصان کے پیش نظرمتاثرہ کسانوں کے لئے فی ایکڑ 20 ہزار روپے مالی امداد کی منظوری دے دی ۔
ملتان میں فصلوں کی صورتحال کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری زراعت افتخار علی ساہو نے بتایا کہ تقریباً 2 ہزار ٹیمیں سیلاب سے متعلق نقصانات کا سروے کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے ہی فی ایکڑ 20 ہزار روپے مالی امداد کی منظوری دے چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات سے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں، اب تک 26.5 لاکھ گانٹھ پھٹی حاصل کی جا چکی ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 18.46 لاکھ گانٹھوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کا عمل کب شروع ہوگا؟ ریلیف کمشنر پنجاب نے بتا دیا
انہوں نے کہا کہ بینک آف پنجاب ہر تحصیل میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرے گا تاکہ متاثرین کو سہولت فراہم کی جا سکے، اور سیلاب زدگان کو کارڈ ملنے کے بعد فوری طور پر 50 ہزار روپے تک کی رقم دی جائے گی۔