بٹ کوائن کا نیا ریکارڈ،قیمت بلند ترین سطح پر

Oct 05, 2025 | 12:02:PM
بٹ کوائن کا نیا ریکارڈ،قیمت بلند ترین سطح پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی سطح کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن (Bitcoin) نے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

آج کے تاریخی جمپ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت تقریباً 125,245.57 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

بٹ کوائن کا پچھلا ریکارڈ 124,480 ڈالر تھا، جو اگست میں قائم ہوا تھا۔

بِٹ کوائن مسلسل آٹھویں دن بھی منافع میں رہا، اور امریکی سٹاک مارکیٹس میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس پر سرمایہ کاری کی لہر نے اسے مزید تقویت دی۔

اس اضافے کے پیچھے اہم عوامل میں ٹرمپ انتظامیہ کی سازگار پالیسیز، انسٹی ٹوشنل سرمایہ کاروں کا اعتماد، اور امریکی ڈالر کا کمزور ہونا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹر کامران غلام شادی کی بندھن میں بندھ گئے