کابینہ کو حاصل استثنیٰ ختم،نیب نیازی گٹھ جوڑ  نے  اپوزیشن  کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا: عطا تارڑ

Oct 05, 2022 | 18:23:PM
کابینہ , استثنیٰ ،نیب نیازی گٹھ جوڑ  , اپوزیشن, نشانہ , عطا تارڑ, شہباز شریف
کیپشن: عطا تارڑ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے قانون میں وفاقی کابینہ کو حاصل استثنیٰ ختم کردیا گیا ہے،نیب نیازی گٹھ جوڑ  نے  اپوزیشن  کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ  نیب کی وجہ سے کوئی سرکاری افسر کام کرنے کو تیار نہیں تھا، ترامیم کا مقصد نیب کو سیاسی انتقام کا آلہ بننے سے روکنا ہے،نیب قوانین میں ترامیم  نظام کو بہتر کرنے کیلئے لائی گئیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کی بنیاد عمران خان نیازی نے اپنے دور میں رکھی اور وہی اس سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں،آج فواد چودھری نے نیب کی ترامیم کے حوالے سے الزامات لگائے، واضح کردینا چاہتا ہوں کہ نیب کی ترامیم کا آغاز ن لیگ کے دور میں نہیں ہوا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب ترامیم کا آغاز عمران خان کے دور میں ہوا، جس کا ایک مقصد تھا، نیب نیازی گٹھ جوڑ میں اپوزیشن پر کیسز بنائے گئے، تمام اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے مزید نیب کو اپنی پولیٹیکل اسکورنگ کیلئے بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے وزیر کوئی بھی کام کرنے سے ڈرتے تھے،انہوں نے کہا کہ نیب کی ترامیم کے حوالے سے پرویز خٹک سب سے آگے ہوا کرتا تھا،عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نیب کو بھگت چکے ہیں، نیب نے صاف پانی کیس میں شہباز شریف کو بلایا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا، یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا، یہ عمران خان کی منشا تھی، وہ شہباز شریف کو جیل میں دیکھنا چاہتے تھے۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ چودھری شوگر ملز کیس میں جلد بریت کی درخواست دیں گے، عمران نیازی  پر اربوں روپے  کے  مالیاتی سکینڈل ہیں ،شریف خاندان کی 60 کی دہائی میں ایشیاء کی سب سے بڑی سٹیل  انڈسٹری تھی،سرکاری ملازم کے بیٹے عمران نیازی کے پاس اربوں روپے کہاں سے آگئے ؟،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر عائد کئے گئے الزامات  کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوسکے۔